السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی آپ کی بارگاہ میں ایک عریضہ ہے کی اعلیٰ حضرت رحمتہ اللہ علیہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی برائے مہربانی بتائیں نوازش ہوگی فقط والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان کی نماز جنازہ“ ان کےخلف اکبر قدوۃ الانام شہزادہ حضور حجتہ الاسلام حضرت علامہ حامد رضا خان علیہ الرحمہ نے پڑھائی; حضرت ملک العلماء ظفر الدین بہاری علیہ الرحمہ حیات اعلیٰ حضرت میں اخبار دبدبۂ سکندری اخبار ذو القرنین بدایوں کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان کہ نماز جنازہ حضور حجتہ الاسلام نے  پڑھائی: 
{مصدقات تاج الشریعہ صفحہ 50}

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد شہریار رضا قادری رضوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی نمازجنازہ کس نے پڑھائی؛
پڑھنے کے لئے نیچے فوٹو پر کلک کریں 👇🏻