السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں نماز میں سورہ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھنا فرض ہے یا سنت
المستفی محمد رجن خان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب 
سورہ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھنا سنت ہے؛
جیساکہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ اپنی مشہور کتاب بہار شریعت جلد سوم حصہ سوم صفحہ ٥٢٢ ،٥٢٣، پر رقمطراز ہیں کہ نماز میں سورہ فاتحہ سے پہلے تعوذ و تسمیہ آہستہ پڑھنا سنت ہے۔
اور حضور سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ سورہ فاتحہ کی ابتدا میں تو تسمیہ پڑھنا سنت ہے اور بعد کو اگر کوئی سورت یا شروع سورت کی آیتیں ملائے تو ان سے پہلے تسمیہ پڑھنا مستحب ہے پڑھے تو اچھا نہ پڑھے تو حرج نہیں۔ 
(فتاوی رضویہ سوم (٣) صفحہ ٦٧ ، آرام باغ روڈ کراچی پاکستان)
واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ؛ محمد مدثر جاوید رضوی
 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 
ضلع۔ کشن گنج، بہار