السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 شادی سے پہلے منگیتر سے فون کے ذریعہ بات کرنا اور نامحرم سے دوستی قائم کرنا شرعا کیسا ہے 
المستفتی مولانامحمد شاھد رضا 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب 
صورت مستفسرہ غیر محرم کی بات چیت آمنے سامنے ہو یا مبائل فون پر یا میسج یا شوشل میڈیا کے ذریعہ اللہ تعالٰی نے ایک ہی اصول ضابطہ قائم فرمایا ہے سورہ احزاب آیت ۵۳ اس آیت کی شان نزول کے بارے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضور صل اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یارسول اللہ کاش آپ اپنی بیویو کو پردے کا حکم دیتے کہ انکے پاس اچھے برے لوگ دینی دنیاوی مسائل پر بات کرتے ہیں اس پر یہ پردہ کی آیت نازل ہوئی (صحیح بخاری ح نمبر ۴۰۲)
اس سے ظاہر ہے کہ غیر محرم مرد و عورت بہت ضروری اہم کام کی بات کرسکتے ہیں جبکہ شرعی ضرورت ہو اور گپ شپ لڑانے کی اجازت شرعا نہیں ہے سو آج بھی کوئی شرع شریف کے ضابطوں کی پابندی کرے تو انکی گفتگو میں کوئی حرج نہیں ہے شادی سے قبل منگیتر بھی نامحرم و اجنبیہ ہے لہذا اس سے بھی گفتگو انھیں ضوابط کی پابند میں اسلام میں بلا عقد کے لڑکوں اور لڑکیوں میں دوستی کرنے کوئی تصور نہیں ہے اگر عورتوں کو غیر محرم مردوں سے بات کرنے کی ضرورت پڑجائے تو انتہائی محتاط انداز اپنانے کا حکم دیا گیا ہے 
دیکھیں سورہ احزاب آیت ۳۲ ۳۳ ان آیات میں ازواج مطہرات کو مخاطب کرکے قیامت تک آنے والی عورتوں کو تعلیم دی گئی کہ کسی غیر محرم مرد سے ضروری بات کرتے وقت نرم لہجہ نہ اختیار کرنا کہ جب بھی عورت غیر محرم مرد سے نرم لہجہ اپناتی ہے یا لچک دکھاتی ہے تو تمام خرابیاں جنم لیتی ہیں؛ 
احادیث مبارکہ میں بھی موجود ہے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جن عورتو کے خاوند موجود نہ ہو انکے پاس نہ جاو کیونکہ شیطان تمہاری رگو میں خون کی طرح دوڑتا ہے تو حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ آپ کے لیے بھی ایسا ہی حکم ہے فرمایا ہاں میرے لئے بھی لیکن اللہ نے اس پر میری مدد فرمائی اور وہ (میرا ہمزاد )مسلمان ہوگیا
 احمد بن حنبل المستند ۳۔ ۳۰۹ ترمذی السنن ۳۔۔ ۴۷۵ طبرانی المعجم الکبیر ۹۔۔ ۱۴ 
اسی طرح بخاری میں بھی مزکور ہے بخاری الصحیح ۵۔ ۲۰۰۵ مسلم الصحیح ۲۔ ۹۷۸ 
لہذا بلا نکاح کے لڑکے لڑکیوں کا والدین سے چھپ کر ملاقات کرنا حرام عمل ہے قال اللہ تعالٰی سورہ بنی اسرائیل پ ۱۷ آیت ۳۲ اور زنا بدکاری کے قریب بھی مت جانا بیشک یہ بے حیائی کا فعل ہے اور بری راہ ہے واللہ اعلم بالصواب
اللہ تعالٰی تمام بدکاریوں محفوظ فرمائے اور تمام لڑکے لڑکیوں کو بدکاریوں ملوث ہونے سے قبل انکے والدین کو انکا عقد کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے ۔۔ آمین ثم آمین 
شرف قلم محمد جوادالقادری انصاری 
لکھیم پورکھیری خادم مدرسہ رضویہ مصباح العلوم