بیت المقدس وہ عظیم اور معتبر شہر ہے جسے قبلہ اول ہونے کا بھی فخر حاصل ہے
بیت المقدس وہ پاک شہر ہے جو معراج مبارک کی پہلی منزل بنا
بیت المقدس وہ قابل فخر شہر ہے جہاں فخر موجودات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج پر تشریف لےجاتے تمام انبیاء ما سبق نماز باجماعت کی امات فرمائی تھی
بیت المقدس وہ جگہ جہاں کے مقام الضحرہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے براق پر سوار ہوکر عالم بالا کے سفر کا اغاز کیا تھا
بیت مقدس ہی حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش گاہ ہے
بیت المقدس ہی وہ متبرک مقام ہے جہاں ہمارے ایل پیغمبر حضرت عیسیٰ علیہ السلام مدفون ہیں
مسلمانوں کے عقیدے کےمطابق انہیں خدا وند تعالیٰ نے زندہ آسمان پر اٹھا لیا تھا
بیت المقدس ہی یہودیوں کا ارض معاد اور ارض معود ہے
بیت المقدس ہی وہ مقام ہے جو شہر انبیاء اور شہر پیغمبرا کہلاتا ہے
بیت المقدس ہی میں کلیسائے قیامت تعمیر کیا گیا تھا
بیت مقدس کی پاک سرزمین پر محراب داؤد ہے
بیت المقدس ہی میں سخر یعقوب ہے بیت المقدس ہی میں دیوار گرئے ہے
بیت المقدس ہی کی پاک سرزمین پر ہیکل سلیمانی
اور بیت المقدس ہی وہ پہلا اور آخری شہر ہے جہاں کے باشندوں نے پہلی بار کسی فتح شہر کے داخلہ پر جشن عظیم منایا تھا اور یہ فتح مسلمانوں کے خلیفۂ دوم سیدنا عمر فاروق تھے
(حوالہ فلسطین؛ صفحہ ۵)
جاری کردہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
0 تبصرے