ماہ محرم الحرام کے بڑے بڑے مشہور واقعات
اس مہینہ میں - یوم عاشورہ بہت معظم دن ہے ۔ یعنی دس محرم کا دن۔ اس میں مندرجہ ذیل بڑے بڑے واقعات رونماہوئے۔
1… فرعون اور اس کا لشکر غرق ہوا۔
2… سیدنا حضرت آدم علیہ السلام کے سہو مبارک کی معافی ہوئی
3… سیدنا حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کی توبہ قبول ہوئی۔
4… سیدنا حضرت نوح علیہ السلام کشتی سے سلامتی کے ساتھ اترے اور شکریہ کے طور پر روزہ رکھا اور دوسروں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا
5… بنی اسرائیل کے لئے دریا پھاڑا
6…سیدنا حضرت ابراہیم خلیل اﷲ علیہ السلام کی ولادت با سعادت ہوئی
7… سیدنا عیسٰی علیہ السلام کی ولادت ہوئی
(فیض القدیر شرح جامع صغیر للمناوی جلد 3 ص 34)
8… سیدنا یوسف علیہ السلام قید سے باہر تشریف فرما ہوئے
9… سیدنا حضرت یونس علیہ الصلوٰۃ والسلام مچھلی کے پیٹ سے باہر تشریف لائے
(فیض القدیر شرح جامع صغیر للمناوی جلد 3ص 34)
10… سیدنا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ولادت شریف ہوئی
11… سیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام پر نار نمرود گلزار ہوئی
12… سیدنا حضرت ایوب علیہ السلام نے مرض سے شفاء پائی
13… سیدنا حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی واپس آئی
14… سیدنا حضرت یوسف علیہ السلام کنوئیں سے باہر تشریف لائے
15… سیدنا حضرت سلیمان علیہ السلام کو بادشاہی سے نوازا گیا
16… سیدنا حضرت موسیٰ علیہ السلام جادوگروں پر غالب آئے
(عجائب المخلوقات ص 44)
17… سیدنا حضرت امام حسین رضی اﷲ عنہ نے مرتبہ شہادت حاصل کیا
18… قیامت اسی دن آئے گی
19… رب العالمین نے عرش پر اپنی شان کے مطابق استواء فرمایا
20… پہلی بارش آسمان سے نازل ہوئی
21… اللہ تعالیٰ نے کرسی کو پیدا فرمایا
22… اللہ تعالیٰ نے قلم کو پیدا فرمایا
23… آسمانوں کو پیدا فرمایا
24… سیدنا حضرت ادریس علیہ السلام کو جنت کی طرف اٹھایا گیا
25… پہاڑوں کو پیدا کیا
26…سمندروں کو پیدا فرمایا
(غنیۃ اللطالبین ج 2،ص 53)
27 عاشورہ کے دن اصحاب کہف کروٹیں بدلتے ہیں
(نزہت المجالس، ج 1، ص 145)
ماہ محرم میں شہادت اہل بیت، وصال صحابہ کرام و
مشائخ عظام و بزرگان دین
یکم محرم الحرام 24ھ : شہادت سیدنا عمر فاروق خلیفہ ثانی رضی اﷲ عنہ
2 محرم الحرام 200ھ : وصال سیدنا شیخ معروف کرخی علیہ الرحمہ
4 محرم الحرام 111ھ: وصال سیدنا شیخ حسن بصری رحمتہ اﷲ علیہ
5 محرم الحرام 664ھ: وصال سیدنا بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اﷲ علیہ
7 محرم الحرام 186ھ : وصال سیدنا فضیل بن عیاض علیہ الرحمہ
10 محرم الحرام 61ھ: شہادت سید الشہداء حضرت امام حسین رضی اﷲ عنہ ورفقاء و اقارب اہل بیت
13 محرم الحرام 1402: وصال مفتی اعظم شاہ مصطفی رضا خاں بریلوی علیہ الرحمہ
14 محرم الحرام 1198: وصال حضرت سیدنا شاہ ہند حمزہ مارہروی رحمتہ اللہ علیہ
18 محرم الحرام 94ھ: وصال حضرت سیدنا امام زین العابدین علی بن حسین رضی اﷲ عنہ
19 محرم الحرام 853ھ: وصال حضرت سید احمد جیلانی علیہ الرحمہ
28 محرم الحرام 808 ھ: وصال حضرت سید اشرف جہانگیر سمنانی علیہ الرحمہ
طالب دعاء شیخ سجاد حسین رضوی
منجانب؛ محمد عارف رضوی قادری
0 تبصرے