السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
سوال: حضرت علی رضی اللہ عنہ گھوڑے پر سوار ہوتے وقت قرآن پاک مکمل پڑھ لیتے تھے جواب عنایت فرمائیں براۓ کرم؛
سائلہ؛ نوری فردوس مرادآباد
وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبركاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
جی ہاں اس طرح کی کرامتیں بزرگوں سے صادر ہیں،
ایسا ہی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے متعلق بھی ہے۔
حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوتے وقت ایک پاؤں رکاب میں رکھتے اور قرآن کی تلاوت شروع فرماتے اور دوسرا پاؤں رکاب میں رکھ کر گھوڑے کی زین پر بیٹھتے اتنی دیر میں ایک قرآن مجید ختم کر لیتے تھے۔
(فتاویٰ اکرمی صفحہ نمبر 57)
(اور ایسا ہی، تذکرہ مشائخ قادریہ صفحہ نمبر 93/ و، شواھد النبوۃ صفحہ نمبر 160 میں ہے) واللہ اعلم بالصواب
جاری کردہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
0 تبصرے