السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا سوال یہ ہے کہ اردو تاریخ کب سے بدلتی ہے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
سائل محمد احمد ممبئی
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الفتاح الوھاب
ہجری تاریخ سورج ڈوبنے سے بدلتی ہے کیوں کہ
ہم مسلمانوں کی روزانہ کی تاریخ سورج ڈوبنے سے شروع ہوتی ہے اور سورج ڈوبنے پر ختم ہوتی،
جیسا کہ؛ مجدد دین و ملت سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان حنفی متوفی ١٣٤٠ھ علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں :
تاریخ کی ابتداء او انتہاء میں چار طریقے ہیں:
ایک طریقہ نصاریٰ (یعنی عیسائیوں) کا کہ ان کے یہاں نصف شب سے نصف شب تک تاریخ کا شمار ہے۔
دوسرا ہنود ( یعنی ہندوؤں) کا کہ طلوع آفتاب سے طلوع آفتاب تک؛
تیسرا طریقہ فلاسفۂ یونان کا ہے کہ نصف النہار سے نصف النہار تک، علم ہیئت میں یہی ماخوذ ہے؛
چوتھا طریقہ مسلمانوں کا کہ غروب آفتاب سے غروب آفتاب تک؛
اور یہی عقل سلیم پسند کرتی ہے کہ ظلمت (یعنی تاریکی) نور سے پہلے ہے۔
(ملفوظات اعلی حضرت علیہ الرحمہ، ص٦٧)
واللہ تعالی أعلم بالصواب
کتبہ؛محمد داوٗد کمال عزیز مصباحی
گوپال گنج،بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(۶ محرم الحرام ۴۴۴١ھ بروز جمعہ)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
منجانب؛ فیضان غوث وخواجہ گروپ
0 تبصرے