(سوال) ہَیپی نِیو ایئر Happy New Year یا نیا سال مبارک ہو کہنا کیسا ہے ؟ 
(جواب) غیر مسلموں کو یہ کہنا: ”تجھے نیا سال مُبارک ہُو (یعنی تیرے لیے نیا سال برکت والا ہُو ) ممنوع ہے-
 صرف پرہیز نہ کریں بلکہ برا بھی جانیں. اور ارتدادی دُنیا کی مخلوقات یعنی وہابیوں دیوبندیوں، سے ایسا ہی کہنا بالاتفاق حرام ہے- نئے سال کی مبارک باد سے اگر دعا ہی مقصود ہے تو ”ہَیپی نِیو ایئر“ کہنے میں ان سے مشابہت ہے مسلمانوں سے اس قِسم کے الفاظ کہنے سے اِجتناب کرے؛ 
بلکہ نئے ہَم مَعنیٰ الفاظ استعمال کریں جن میں نصرانیت کی مخالفت ہو تو بہتر (جیسے مسلمانوں سے کہنا: تجھے نیا سال مبارک ہو کہ اس سال بھی تو اپنے ایمان پر قائم رہا، آپ کو اعمال صالحہ کرنے کے لیے مہلت دی گئی، مبارک ہو) یا آئندہ سال مبارک رہے یا فقط مبارک ہو؛ یا اسی طرح کے دیگر جملے کہیں ورنہ خاموشی بہترین راہ ہے- 
واللہ تَعَالیٰ اعلَم وَ رَسُولُه ﷻ وَ ﷺ 

جاری کردہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی