السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
سوال عرض یہ کرنا ہے کہ کیا حالت روزہ میں پیسٹ والا کالگیٹ کر سکتے ہیں؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا۔ 
سائل:-محمد ساجد رضا شاہجہاں پور 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب 
روزے کی حالت میں کالگیٹ اور منجن کرنا ناجائز وحرام نہیں ہے جب کہ یقین ہو کہ اس کا کوئی جز حلق میں نہ جائے گا ہاں مکروہ ہے، 
فتاوی رضوی جلد چہارم صفحہ ٦١٤ میں ہے، منجن ناجائز وحرام نہیں ہے جبکہ اطمینان کافی ہو کہ اس کا کوئی جز حلق میں نہیں جائے گا مگر بے ضرورت صحیحہ کراہت ضرور ہے ۔ 
رد مختار میں ہے "کره ذوق شئ الخ" 
(فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ نمبر ٣٤٣)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمد مدثر جاوید رضوی 
مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج ضلع۔ کشن گنج بہار