السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 مفتیان کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ محرم الحرام میں کونسے کپڑے پہننا منع ہیں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی امرجنسی ضرورت ہے 
سائل؛ محمد نظر عالم 
 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب 
ایک محرم الحرام سے بارہوں تک تین رنگ کے کپڑے پہننا ممنوع ہے جیسا کہ صاحب بہار شریعت فرماتے ہیں؛
 ایام محرم میں یعنی پہلی محرم سے بارہویں تک تین قسم کے رنگ نہ پہنے جائیں، سیاہ کہ یہ رافضیوں کا طریقہ ہے اور سبز کہ یہ مبتد عین یعنی تعزیہ داروں کا طریقہ ہے اور سُرخ کہ یہ خارجیوں کا طریقہ ہے ،کہ وہ معاذﷲ اظہارِ مسرت کے لیے سُرخ پہنتے ہیں۔ 
(بہارشریعت، حصہ شانزدہم، ص۴۱۹؛ مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوت اسلامی) اور ایسا ہی 
(فتاوی رضویہ،ج۲۲،ص ۱۸۵)
 میں ہے واللہ تعالیٰ و رسولہ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی 
(۲۰)محرم الحرام۱۴۴۲ھ مطابق (۳۰) اگست ۲۰۲۱؁ء بروز، پیر