السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
 اہل گروپ سے میرا ایک سوال ہے کہ صلاۃ اللیل
 اور صلاۃالاوابین کسے کہتے ہیں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی 
سائل محمد اشفاق قادری 
 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 الجواب بعون الملک والوہاب 
 نماز صلاۃ اللیل ایک رات میں بعد نماز عشاء جو نوافل پڑھے جائیں ان کو صلاۃ اللیل کہتے ہیں اور رات کے نوافل دن کے نوافل سے افضل ہیں۔ حدیث شریف میں ہے؛ طبرانی نے مرفوعاً روایت کی ہے کہ رات میں کچھ نماز ضروری ہے اگرچہ اتنی ہی دیر جتنی دیر میں بکری دَوہ لیتے ہیں اور فرض عشا کے بعد جو نماز پڑھی وہ صلاۃ اللیل ہے۔ 
(المعجم الکبیر، باب الألف، الحدیث: ۷۸۷ ، ج ۱، ص ۲۷۱۔) بہارشریعت، حصہ چہارم، صفحہ ۶۸۲)
 بعد مغرب چھ رکعتیں مستحب ہیں ان کو صلاۃ الاوّابین کہتے ہیں خواہ ایک سلام سے سب پڑھے یا دو سے یا تین سے اور تین سلام سے یعنی ہر دو رکعت پر سلام پھیرنا افضل ہے (درمختار، ردالمحتار)
 (بہارشریعت، حصہ چہارم، صفحہ ۶۷۲/مکتبۃ المدینہ کراچی؛ موبائل ایپ) واللہ اعلم بالصواب 

  کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی