السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال پیش خدمت ہے کہ کیا بکری کی بھی قربانی کر سکتے ہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا 
المستفتی محمد وسیم رضا حبیبی بیوھاری ضلع شہڈول ایم پی 
 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب 
 جی ہاں بکری کی قربانی کرنا جائز ہے کر سکتے ہیں حدیث پاک میں تین طرح کے جانور کی تصریح آئ ہے جس میں بکری بھی شامل ہے (بہارشریعت، حصہ پانزدہم، صفحہ ۳۴۱) 
 اور الھدایہ میں ہے ”قال والاضحیة من الابل والبقر والغنم) لانها عرفت شرعا ولم تنقل التّضحیة بغیرھا من النّبی علیه الصلاۃ والسلام ولا من الصحابة رضی الله عنهم” 
(الھدایہ، جلد چہارم، کتاب الاضحیة، صفحہ ۲۸۴)
 (اور ایسا ہی فتاویٰ اکرمی، صفحہ ۳۳۰ میں ہے) 
 واللہ اعلم بالصواب 

  کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی