السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ کیا موت کو بھی موت ہوگی اور موت کو قتل کون کرینگے برائے مہربانی بحوالہ جواب عنایت فرمائیں 
سائل؛ خواجہ آصف کرناٹکا 

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک والوہاب 
 جی ہاں موت کو بھی موت ہوگی حضرت علامہ جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛ قیامت کے دن موت کو چتکبرے مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا جنت اور دوزخ کے درمیان کھڑا کیا جائے گا پھر کہا جائے گا کیا تم اسے جانتے ہو لوگ کہیں گے ہاں اس لئے کی ہر ایک اسے دیکھ چکا ہے لوگ کہیں گے یہ موت ہے پھر حضرت یحییٰ علیہ السلام اسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنے ہاتھ سے ذبح فرمائیں گے 
(شرح الصدور؛ صفحہ ۸۵) 

 واللہ تعالیٰ ورسولہﷺاعلم بالصواب۔ 
  کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی