السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 علماۓ کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ کیا ایک مسلمان دوسرے کو خون دے سکتا ہے چاہے وہ کافر ہو یا _مسلمان یا کوئی اور : 
 سائل: فقیر غلام مصطفی گوا 

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 الجواب بعون الملک الوھاب 
جی ہاں دے سکتا ہے یعنی ضرورت کے موقع پر خون دینا جائز ہے مثلاً ایسا مریض جس کو اگر خون نہیں دیا گیا تو وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے گا تو ایسی صورت میں خون دینا جائز ہے " 
 (بحوالہ...فتاویٰ اہلسنت"صفحہ نمبر,, 9) 
تو مذکورہ باتوں سے یہ ظاہر ہو گیا کہ وقت ضرورت کسی کو بھی خون دیا جا سکتا ہے چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر " 
(ھٰکذافی الفتاوی یوروپ صفحہ ۴۸۶) 
 واللّٰہ و رسولہ اعلم بالصواب

  کتبہ؛ محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی
دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہاسمند (چھتیس گڑھ) 

(منجانب؛ محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ)