السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سبزی میں زکوۃ ہے یا نہیں
السائل؛ محمد امتیاز علی رام نگر بستی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
سبزیوں میں اور تمام ترکاریوں میں زکوۃ واجب ہے ۔
جیساکہ فتاوی عالمگیری جلد اول مصری صفحہ ۱۷۴میں ہے
”یجب العشر عند ابی حنیفۃ رحمۃ اللہ علیہ فی کل ماتخرجہ الارض من الحنظۃ والعشروالد خن والارزواصاف الحبوب والبقول قل اوکثر ھکذا فی فتاوی قاضی خان اھ ملخصا ۔
یعنی امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے نزدیک گیہوں ، جو، باجرا، دھان اور ہر قسم کے غلے اور ہرطرح کی سبزیوں میں عشر واجب ہے تھوڑا پیدا ہو یا زیادہ ۔ اور ایسا ہی فتاوی قاضی خان میں ہے ۔
پھر جو سبزیاں کہ زمین کی نمی یابارش کے پانی سے پیدا ہوں ان میں کل پیدا وار کا عشر یعنی دسواں حصہ زکوۃ نکالنا واجب ہے اور جو ڈول،چرسے یا مشین وغیرہ سے سیراب کرکے پیدا کی جائیں ان میں نصف عشر یعنی بیسواں حصہ واجب ہے ۔
(ھکذا فی الفتاوی الھندیہ بحوالہ فتاوی فیض الرسول جلد اول ۵۰۳)
واللّٰہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد مشاہد رضا قادری گونڈوی
0 تبصرے