السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 ایک سوال ہے حضرت کہ روزہ کی حالت میں رہ کر حقہ پینا کیسا ہے، سائل؛ محمد فیضان بھیونڈی ممبئی 
 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 الجواب؛ حالت روزہ میں رہ کر حقہ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، یونہی اگر روزہ یاد ہو اور حقّہ پینے والا اگر پیے گا تو کفارہ بھی لازم آئے گا- 
(بہارشریعت، حصہ، پنجم صفحہ ۹۸۸/ مکتبۃ المدینہ کراچی)
اور حضرت علامہ مفتی عبدالمنان اعظمی صاحب قبلہ فرماتے ہیں: جان بوجھ کر حقہ، بیڑی، شگریٹ، وغیرہ کا دھواں حلق کے نیچے اتارا تو روزہ ٹوٹ گیا؛ 
(فتاویٰ بحرالعلوم، جلد دوم، صفحہ ۲۷۵) 
مذکورہ حوالہ جات سے صاف ظاہر ہوگیا کہ حالت روزہ میں رہ کر حقہ پینے روزہ ٹوٹ جاتا اور اگر جان بوجھ کر پیا تو کفارہ لازم ہے؛؛ 
والله ورسولہ ﷺ اعلم باالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی انٹیاتھوک بازار گونڈہ یوپی