السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ سبھی معزز علماء کے بار گاہ میں میرا ایک سوال ہے کیا یہ درست ہے شب برات میں جاگنے سے گناہ مٹ جاتا ہے ـ
حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ـ
سائل محمد عمران خان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں شب برأت کی بیداری سال بھر کے گناہ مٹاتی ہے ـ
جیساکہ امام غزالی رحمۃ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ ـ
شب برأت کی بیداری سال بھر کے گناہ مٹاتی ہے ـ اور شب جمعہ کی بیداری ہفتہ بھر کے گناہ مٹاتی ہے اور لیلۃ القدر کی بیداری عمر بھر کے گناہ مٹاتی ہے ـ
شب برأت کو تکفیر وحیات کی رات کہا جاتا ہے ـ
کیونکہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص عید کی دو راتوں اور شعبان کی پندرہویں رات قیام کرے گا اس کا دل اس دن نہ مرے گا جس دن لوگوں کے دل مردہ ہوں گے ـ
مکاشفۃ القلوب صفحہ ۳۰۱
ایساہی برکات شب برأت شعبان صفحہ ۱۲ میں ہے ـ
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد مشاہدرضا قادری گونڈوی
0 تبصرے