السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
شب معراج میں حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی گردن مبارک پر رسول اکرم صلی اللہ نے اپنا پیر رکھا تھا کیا یہ روایت درست ہے 
علماء کرام رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی
سائل؛ محمد صدام حسین گونڈہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب جی ہاں یہ روایت بلکل درست ہے کئی کتب فقہ میں بھی مذکور ہے؛ جیسا کہ حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛ شب معراج میں حضور غوث اعظم رضی الله تعالی عنہ کی روح پاک حاضر ہوئی اور اپنا کندھا پیش کیا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے کاندھے پر قدم رکھا اور براق سے عرش پر تشریف لے گئے اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم  نے خوش ہوکر فرمایا میرا قدم تیری گردن پر اور تمہارا قدم سارے اولیاء الله کی گردن پر 
(فتاویٰ شارح بخاری جلد ۱ ص۳۱۲)
اور ایسا ہی فتاویٰ رضویہ شریف، جلد ۲۸، صفحہ، ۲۰۷/۲۰۶؛ میں ہے

والله ورسولہ ﷺ اعلم باالصواب
 کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی انٹیاتھوک بازار گونڈہ یوپی