السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کی یزید کافر تھا کی نہیں
جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی المستفی عبدالقادر بستوی
وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الوہاب
یزید کو کافر کہنے میں علمائے کرام وفقہاء عظام کا اختلاف ہے
جیسا کہ حضور فقیہ ملت حضرت علامہ جلال الدین امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ یزید بد بخت کے بارے میں اس امر پر سب ائمہ اہلسنت کا اتفاق واجماع ہے کہ وہ فاسق وفاجر اور جری علی الکبائر تھا لیکن اس کو کافر کہنے میں اختلاف فرمایا حضرت امام احمد بن حنبل رضی اللہ عنہ اور ان کے متبعین یزید کو کافر کہتے ہیں”
اور ہمارے حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ نے یزید کو کافر کہنے سے احتیاط سکوت فرمایا ہے کہ اس سے فسق وفجور متواتر ہیں مگر کفر متواتر نہیں اور جب کہ احتمال ہو تو کسی کی جانب کبیر گناہ کی نسبت جائز نہیں کہ ہے تو اس سے بصورت احتمال کافر کہنا کیسے جائز ہوگا “
((فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ ٧١) مزید معلومات کے لئے اسی حوالہ جات کا مطالعہ فرمائیں))
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد شہریار رضا قادری
0 تبصرے