السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے،کہ کیلنڈر وغیرہ میں جو قمردر عقرب لکھا ہوتا ہے اس کا کیا مطلب ہےکوئ وضاحت فرما دیں بڑی مہربانی ہوگی۔۔۔۔
العارض۔۔۔۔ محمد آصف رضا نوساری (گجرات)
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
قمر در عقرب عقرب منازل قمر میں سے ایک منزل کا نام ہے، اکثر عوام الناس میں یہ مشہور ہے کہ اس تاریخ میں شادی بیاہ کرنے کو برا جانتے ہیں جو یہ شرع کے خلاف ہے اور یہ نجومیوں کے ڈھکوسلے ہیں اور کلینڈر میں قمر در عقرب نجومیوں کے خیالات کی بنا پر لکھا ہوتا ہے؛
جیسا کہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛ قمردرعقرب یعنی چاند جب برج عقرب میں ہوتا ہے تو سفر کرنے کو برا جانتے ہیں اور نجومی اسے منحوس بتاتے ہیں اور جب برج اسد میں ہوتا ہے تو کپڑے قطع کرانے اور سلوانے کو برا جانتے ہیں۔ ایسی باتوں کو ہر گز نہ مانا جائے، یہ باتیں خلاف شرع اور نجومیوں کے ڈھکوسلے ہیں؛
(بہارشریعت، حصہ ۱۶، ص۶۶۲/ مکتبۃ المدینہ کراچی)
والله ورسولہ ﷺ اعلم باالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی انٹیاتھوک بازار گونڈہ یوپی
0 تبصرے