السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء اہلسنت اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز کیا ہے اور نماز کسے کہتے ہیں
سائل محمد سرفراز احمد قادری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
اسلام کا سب سے بڑا رکن نماز ہے, نماز ہر عاقل, بالغ, مسلمان, مرد و عورت پر فرض عین ہے بلاشبہ نماز کے بے شمار فضائل و برکات ہیں .
نماز میں اللہ کریم کی خوشنودی ہے, نماز مکی مدنی آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے,نماز انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت ہے,
”الصلوة معراج المومنین”
نماز مومن کی معراج ہے,
”الصلوة مفتاح الجنة”
نماز جنت کی کنجی ہے,
”ان الصلاة تنہی عن الفحشإوالمنکر”
بیشک نماز بے حیاٸی اور بری باتوں سے روکتی ہے؛؛ الغرض نماز اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضری کا نام ہے
اور صاحب بہارشریعت نماز کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ایمان و تصحیح عقائد مطابق مذہب اہل سنت و جماعت کے بعد نماز تمام فرائض میں نہایت اہم واعظم ہے۔ قرآن مجید و احادیث نبی کریم علیہ الصلٰوۃ والتسلیم اس کی اہمیت سے مالا مال ہیں، جا بجا اس کی تاکید آئی اور اس کے تارکین (چھوڑنے والے) پر وعید فرمائی،
اللہ عزوجل قرآن کریم میں فرماتا ہے
{وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ}
ترجمہ: نماز قائم کرو اور زکاۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ نماز پڑھو
(پارہ ۱، البقرۃ: ۴۳) (بہارشریعت جلد اول، حصہ سوم، ص۴۳۷)
مذکورہ باتوں سے صاف ظاہر و باہر ہوگیا کہ نماز عبادات میں سے ایک اہم عبادت ہے اور جسے ہم نماز کہتے ہیں اسلئے تو فرمان باری تعالی ہے
”واقیموالصلاة”
نماز قائم کرو
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
محمد عارف رضوی قادری
گونڈوی انٹیاتھوک بازار (گونڈہ)
0 تبصرے