شہادت امام حسین و واقعہ کربلا کے عنوان پر کون سی کتاب پڑھی جائے یہ وہ سوال ہے جو تقریبا ماہ محرم میں کیا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں عرض یہ ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں سینکڑوں کتابیں واقعہ کربلا کے عنوان پر موجود ہیں مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مستند واقعات پر مشتمل کون سی کتاب ہے جسے پڑھا جائے؟
تو سب سے پہلے آج آپ کے ساتھ جو کتاب شئیر کی جارہی ہے یہ کتاب ہے برادر اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان و حضرت علامہ مولانا حسن رضا خان علیہ رحمہ کی۔
خود اعلیٰ حضرت، عظیم البرکت، عظیم المرتبت، پروانہ شمع رسالت، عاشق ماه نبوت مولانا امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الحنان سے جب ذکر شہادت سے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے جو اباً ارشاد فرمایا:
"مولاناشاہ عبد العزیز صاحب کی کتاب جو عربی میں ہے وہ یا حسن میاں مرحوم میرے بھائی کی کتاب " آئینہ قیامت "میں صحیح روایات ہیں انہیں سننا چاہیے ، باقی غلط روایات کے پڑھنے سے نہ پڑھنا اور نہ سننا بہت بہتر ہے۔"
(ملفوظات اعلی حضرت، حصہ دوم، ص 251)
شہزادۂ اعلیٰ حضرت تاجدار اہلسنت حضور مفتی اعظم ہند مصطفیٰ رضا خان علیہ الرحمۃ الرضوان "المصطفویۃ" میں لکھتے ہیں: " آئینہ قیامت "تصنیف حضرت عمی جناب استاذ زمن مولانا حسن رضا خاں صاحب حسن رحمۃ اللہ علیہ ، یہ کتاب اعلیٰ حضرت قدس سرہ کی دیکھی اور مجلس میں کتنی ہی بار سنی ہوئی ہے۔
(الفتاوی المصطفویۃ، ص 463، شبیر برادرز لاھور)
واللہ اعلم بالصواب
منجانب؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
0 تبصرے