السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس سوال کے بارے میں کہ سرکار خواجہ غریب نواز کے نام کے اگے سنجری لگا ہوتا ہے حقیقت میں وہ کیا ہے
یعنی وہ لفظ سنجر ہے یا سجز ہے.
عوام میں سنجر مشہور ہے
مگر بعض کتابوں میں سجز لکھا ہوا ہے
اس کی تحقیقی بیان فرمائیں؛
السائل: محمد خبیب القادری مدناپور شیش گڑھ بریلی شریف
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب: عطاء رسول سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام کے آگے جو لوگ لفظ "سنجری" لگاتے ہیں وہ غلط ہے بلکہ محققین کے نزدیک وہ لفظ "سجزی" ہے ۔
جیساکہ حضرت علامہ مولانا عبد المبین نعمانی قادری رقمطراز ہیں کہ
"
حضرت خواجہ صاحب اپنی جائے سکونت سجستان یا سیستان کی طرف منسوب ہوکر"سجزی" کہلائے"سنجری" (سین کے بعد نون) محققین کے نزدیک غلط ہے سنجر ایک بادشاہ کا نام ہے خواجہ صاحب کا جس سے کوئی تعلق نہیں بالفرض کوئی جگہ ہو بھی تو اسکا خواجہ صاحب کی جائے پیدائش ہونا ثابت نہیں اور جہاں کہیں "سنجر" لکھا ہوا یا چھپا ہوا پایا جاتا ہے اصلا "سجز" ہے نہ کہ "سنجر"
لہذا صحیح نسبت "سجزی" ہی ہے (س کے بعد ج پھر ز اور ی اس طرح sajzi) " اھ( برکات خواجہ ص: 4/5/ نوری مشن رضا لائبریری مالیگاؤں )
لہذا معلوم ہوا عوام میں جو "سنجر ، سنجری" مشہور ہے وہ غلط ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ; اسرار احمد نوری بریلوی عفی عنہ
12۔۔۔شوال المکرم ۔۔۔1444ھ
3۔۔۔مئی۔۔۔2023۔۔۔بروز بدھ
(منجانب؛ رضوی مسائل شرعیہ گروپ)
0 تبصرے