السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں۔ کہ بلی کا خرید و فروخت کرنا کیسا ہے؟
المستفتی محمد رضوان اشرفی گجرات ۔ 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب 
بلی خریدنا بیچنا دونوں جائز ہے؛ فتاویٰ شامی میں ہے (وصح بيع الكلب والفهد و الفيل والقردو السباع بسائر انواعها حتى الهرة و كذا الطيور اھ) یعنی کتا چیتا ہاتھی بندر اور تمام اقسام کے درندے یہاں تک کہ بلی اور اسی طرح پرندوں کی خرید و فروخت صحیح ہے اھ (فتاویٰ شامی ج 7 ص 505 ) 
بہار شریعت میں ہے کتا بلی ہاتھی چیتا باز شکرا بہری ان سب کی بیع جائز ہے 
(جلد 2، صفحہ 809 مسئلہ نمبر 2 بیع کے متفرق مسائل ) 
واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمد ریحان رخا رضوی
 بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
منجانب؛ اعلی حضرت زندہ بادگروپ