السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال؛ حضرت عرض یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو کیا کبھی احتلام ہوا ہے یا نہیں ؛حضرت جواب دلیل کے ساتھ ارسال فرمائیں نوازش ہوگی
المستفتی : سیف علی ساکن بلگرام شریف
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
انبیائے کرام کو احتلام نہیں ہوتا تھا کیونکہ احتلام شیطان کی طرف سے ہوتا ہے اور انبیائے کرام اسے محفوظ ہیں
(جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی الله عنهما فرماتے ہیں کہ؛
"ما احتلم نبی قط إنما الاحتلام من الشيطان"اھ
یعنی کسی نبی کو کبھی احتلام نہیں ہوا کیونکہ احتلام شیطان کی طرف سے ہوتا ہے"اھ
(اس حدیث کو طبرانی نے " المعجم الكبير " ج 11 ص 225 / ابن عدی نے " الکامل " ج ص 92 ، 93)
اور فتح الباری لابن حجر میں ہے کہ;
"لأنه كان لا يحتلم ، إذ الاحتلام من الشيطان ، وهو معصوم منه"اھ"
یعنی انبیائے کرام کو احتلام نہیں ہوتا ہے اس لئے کہ یہ شیطان کی طرف سے ہے اور وہ اس سے محفوظ ہیں " اھ
(نقلا عن فتح الباري"لابن حجر ج 4 ص 144)
اور حضرت امام جلال الدین سیوطی شافعی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ;
"وأي مانع من أن يكون ذلك خصيصة لأزواج النبي صلى الله عليه وسلم، أنهن لا يحتلمن، كما أن من خصائص الأنبياء عليهم السلام أنهم لا يحتلمون، لأن الاحتلام من الشيطان، فلم يسلط عليهم ، وكذلك لم يسلط على أزواجه تكريما له " اھ
(تنویر الحوالک شرح مؤطا مالک ص 71 : کتاب الطھارۃ)
واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
کتبہ؛ حضرت علامہ ومولانا مفتی کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دارالعلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی الہند
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بتاریخ 18 ستمبر 2019 بروز بدھ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(منجانب؛ فخر اعلیٰ حضرت فقہی گروپ)
0 تبصرے