السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ نماز جمعہ میں کتنے لوگ ہو تو جمعہ کی نماز ادا کی جاسکتی ہے؛
فقط والسلام لئيق الرحمٰن قادری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
جماعت جمعہ کے لیے امام کے علاوہ کم از کم تین آدمی کا ہونا ضروری ہے اور اگر اس سے کم ہیں تو جمعہ نہیں ہوگا۔
حضور اعلٰی حضرت محدث بریلوی تحریر فرماتے ہیں کہ ،،
ہمارے امام رضی ﷲ تعالٰی عنہ کے نزدیک صحتِ نماز جمعہ کے لئے امام کے سوا تین مرد عاقل بالغ درکار ہیں اس سے کم میں جائز نہیں، الخ ،
فی التنویر والجماعۃ اقلھا ثلثۃ رجال سوی الامام
( باب الجمعۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت ١/١١١)
جماعت کے لئے امام کے علاوہ کم از کم تین مردوں کا ہونا ضروری ہے ،،
(فتاوی رضویہ ،ج ،8،ص، 300، رضا فاؤنڈیشن لاہور)
اور حضور صدر الشریعہ تحریر فرماتے ہیں کہ،، جماعت یعنی امام کے علاوہ کم سے کم تین مرد۔
اگر تین غلام یا مسافر یا بیمار یا گونگے یا ان پڑھ مقتدی ہوں تو جمعہ ہو جائے گا،،
(بہار شریعت حصہ چہارم،ص،774، مکتبۃ المدینہ کراچی)
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ؛ فقیر محمد امتیاز قمر رضویامجدی
مقام مدنگنڈی، برنی، پوسٹ بلیا، گریڈیہ جھار کھنڈ
0 تبصرے