السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائےکرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ سگریٹ پینا کیسا ہے جواب بنائیں فرمائیں مہربانی ہوگی 
سائل؛ محمد عارف سعودی 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبركاہ 
الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب 
سگریٹ میں تمباکو کی آمیزش ہوتی ہے جس میں نشہ بھی ہوتا ہے لیکن اتنا کم کی مقدار کہ حواس پہ اثر نہ کرے تو جائز ہے، 
 جیساکہ اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ عنہ سے پان و تمباکو کے متعلق سوال ہوا تو آپ فرماتے ہیں کہ ”پان کھاناجائز ہے اور اتنا چونا بھی کہ ضررنہ کرے اور اتنا تمباکو بھی کہ حواس پر اثر نہ آئے۔“
 (فتاویٰ رضویہ ،ج٢٤ ص٥٥٨ رضا فاٶنڈیشن) 
لیکن سگریٹ میں کئی طرح کی خرابیاں بھی ہیں جیسے سگریٹ پینے سے منہ خراب ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے منہ سے ایک خاص قسم کی بدبو پیدا ہوتی ہے یہ عمل اپنے پیسوں کو برباد کرنا اور آگ سے جلانا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے منہ کو بدبودار بھی کرنا ہے اگر منہ میں بدبو ہے اور اس طرح مسجد میں جائیں تو اغل بغل والے نمازیوں کو اور فرشتوں کو تکلیف ہوگی - 
لہذا جو لوگ بیڑی اور سگریٹ پیتے ہیں وہ اولاً اس سے باز آئیں اور اگر کسی وجہ سے باز نہیں آسکتے تو انہیں چاہیۓ کہ نماز سے ۳۰ , ۴۰ , منٹ پہلے پی کر خوب اچھی طرح مسواک وغیرہ کرکے منہ صاف کرلیں تاکہ بدبو اچھی طرح ختم ہوجائے اور اس کی وجہ سے کسی کو تکلیف نہ ہو - 
(سراج الفقہا کی دینی مجالس صفحہ ۱۴۹)
 {مطبوعہ انجمن اسلامیہ کشی نگر یوپی}
 واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ؛ محمد معصوم رضا نوری 
منگلور کرناٹک انڈیا 

منجانب؛ امام اعظم گروپ