السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام رہنمائی فرمائیں کہ حضرت صوفی نظام الدین بستوی علیہ الرحمۃ والرضوان کا وصال مبارک کب ہوا تھا؟ سائل حافظ اعجاز نوری خلیل آبادی
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
پیر طریقت حضرت علامہ مولانا صوفی محمد نظام الدین المعروف حضور خطیب البراہین
قادری رضوی نوری برکاتی محدث بستوی علیہ الرحمۃ والرضوان کا انتقال 14مارچ سنہ 2013عیسوی بروز جمعرات بوقت 8بجے دن میں ہوا؛
آپ کی نماز جنازہ آپ کے صاحب زادے پیکر شفقت و محبت خطیب اہل سنت پیر طریقت حضرت علامہ محمد حبیب الرحمن قادری رضوی صاحب قبلہ نے پڑھائی ہزاروں لوگ آپ کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے،
آپ کا مزار شریف موضع اگیا پوسٹ چھاتا ضلع سنت کبیر نگر یوپی میں ہے،
آپ سنت و شریعت کے بہت پابند اور مسلک اعلیٰ حضرت کے ایک مخلص ومعروف داعی وعلمبردار تھے،
دو درجن کتابوں کے مصنف بھی تھے اور بہت مدلل خطیب بھی تھے میدان تدریس کے بہترین شہسوار بھی تھے اور مشہور زمانہ پیر طریقت بھی تھے،
غرضیکہ----------------!!!
آپ رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہ
بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد مشتاق احمد
قادری رضوی مہاراشٹرا
منجانب؛ فیضان غوث.وخواجہ گروپ
0 تبصرے