السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
مفتیان کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ کیا ہمارے آقا محمد الرسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ السلام نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے لئے یہ فرمایا ہے کہ علی کا خون میرا خون علی کا گوشت میرا گوشت حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی امرجنسی ضرورت ہے؛
سائل محمد مظفر حسین رضوی 

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب 
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کے بارے میں فرمایا کہ⇊ 
"لحمك لحمی ودمك دمی" یعنی (تمہارا گوشت میرا گوشت اور تمہارا خون میرا خون ہے) 
[فتاویٰ رضویہ، جلد۲۹، صفحہ ۳۷۰، رضافاؤنڈیشن لاہور] 
واللہ ورسولہ اعلم باالصواب 
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری 
انٹیا تھوک بازار گونڈہ (یوپی)