السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کیا پری بھوت چڑیل ہیں اس دنیا میں اس کا جواب عنایت فرمائیں قرآن و حدیث کی روشنی میں؟
محمد امجد رضا بھیونڈی شانتی نگر مہاراشٹرا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب
جی ہاں پری بھوت چڑیل وغیرہ کا بھی وجود ہے
جیسا کہ اعلیٰ حضرت عظیم البرکت مجدد دین وملت الشّاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان لکھتے ہیں ـــــــ⇣⇣⇣
ہاں جن اور ناپاک روحیں مرد عورت احادیث سے ثابت ہے اور وہ اکثر ناپاک موقعوں پر ہوتی ہیں، انھیں سے پناہ کے لئے پاخانہ جانے سے پہلے یہ دعاء وارد ہوئی
"اعوذ بااللہ من الخبث والخبائث"
میں گندی اور ناپاک چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں وہ سخت جھوٹے کزاب ہوتے ہیں اپنا نام کبھی شہید بتاتے ہیں اور کبھی کچھ اس وجہ سے جاہلان بے خرد ہیں شہیدوں کا سر پر آنا مشہور ہوگیا ہے ورنہ شہداء کرام ایسی خبیث حرکات سے منزہ ومبرا ہیں!
(فتاویٰ رضویہ، جلد ۲۱، صفحہ۲۱۸، رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری انٹیاتھوک بازار گونڈہ
2 تبصرے
RT
جواب دیںحذف کریںمیں محمد یونس رضا قادری جموں و کشمیر سے آپ کی ویب سائٹ بہت اعلیٰ کام کر رہی ہے اللہ کمیاب کرے
جواب دیںحذف کریں