السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
مفتیان کرام کی بارگاہِ عالی میں سوال عرض ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جہاں جہاں آسمانوں اور زمین کے متعلق کچھ فرمایا تو آسمانوں کا ذکر ہے لیکن زمینوں کا ذکر نہیں صرف زمین کا ذکر ہے دراصل سوال یہ ہے کہ زمین ایک ہے یا سات اگر سات ہے تو قرآن یا حدیث سے کوئ عبارت پیش کریں عین نوازش ہوگی
 سائل: محمد رضوان مبارک 

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 الجواب بعون الملک والوہاب 
قال اللہ تعالی فی القرآن المجید: اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَّ مِنَ الْاَرْضِ مِثْلَهُنَّ: (سورۃ الطلاق)_ ترجمہ؛ اللّٰہ وہی ہے جس نے سات آسمان بنائے اور انہی کے برابر زمینیں یعنی اے لوگو! اللّٰہ وہی ہے جس نے اپنی کامل قدرت سے سات آسمان بنائے اور سات ہی زمینیں بنائی ہیں ۔اللّٰہ تعالیٰ کاحکم ان سب میں جاری اور نافذ ہے تاکہ تم جان لو کہ اللّٰہ تعالیٰ ہر شے پر قادرہے اور یہ کہ اللّٰہ تعالیٰ کا علم ہر چیز کااِحاطہ کئے ہوئے ہے (لہٰذا اس کے لئے مُردوں کو زندہ کرنا اور ساری مخلوق کا حساب لینا کچھ مشکل نہیں ) 
(بحوالہ : روح البیان، الطلاق، تحت الآیۃ: ۱۲، ۱۰ / ۴۳،مدارک، الطلاق، تحت الآیۃ: ۱۲، ص۱۲۵۴-۱۲۵۵، ملتقطاً،حوالہ : تفسیر صراط الجنان، سورۃ الطلاق)
 واللّٰہ و رسولہ اعلم بالصواب)

کتبہ؛ محمد اکبر اشرفی رضـوی ، مانخورد ممبئ 

(محفل منجانب غلامان مصطفیٰﷺ گروپ)