السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کے بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ ـ رمضان شریف کے کتنے نام ہیں ـ
سائل سہیل رضا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
رمضان المبارک کے چار نام ہیں ـ
جیساکہ مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان علیہ الرحمہ الحنان تفسیر نعیمی میں فرماتے ہیں کہ ـ اس ماہ مبارک کے کل چار نام ہیں⇓
(۱) ماہ رمضان
(۲) ماہ صبر
(۳) ماہ مؤاسات
(۴) اور ماہ وسعت رزق ـ
(حوالہ خطبات رمضان صفحہ ۲۹)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد مشاہد رضا قادری گونڈوی
0 تبصرے