کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ ذیل کےبارےمیں
دنیا کے تمام پانیوں میں افضل کون ساپانی ہے جواب عنایت فرمائیں
صدام حسین سیتا پور
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب؛
دنیا کی تمام پانیوں سے افضل وہ پانی ہے جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے انگشت مبارک سے نکلا؛ چودہویں صدی کے مجدد اعظم تحریر فرماتے ہیں؛؛سب سے اعلٰی سب سے افضل دونوں جہان کے سب پانیوں سے افضل، زمزم سے افضل، کوثر سے افضل وہ مبارك پانی ہے کہ بارہا براہِ اعجاز حضور انور سید اطہر صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی انگشتانِ مبارك سے دریا کی طرح بہا اور ہزاروں نے پیا اور وضو کیا۔ علماء تصریح فرماتے ہیں کہ وہ پانی زمزم وکوثر سب سے افضل مگر اب وہ کہاں نصیب؛ (فتاویٰ رضویہ جلد دوم، صفحہ ۴۹۶/ مکتبه روح المدینہ اکیڈمی)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
0 تبصرے