اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کس عمر میں معراج ہوئی
سائل نورعالم بہرائچ شریف'  

وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ  
الجواب---- حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ نے اپنی ظاہری عمر شریف کے چالیسویں سال اپنی نبوت کا اعلان فرمایا اور اعلان نبوت کے گیارہ برس پانچ ماہ کے بعد سفر معراج پیش آیا اس لحاظ سے  معراج پر تشریف لے گئے تو اس وقت آپکی ظاہری عمر شریف اکیاون(۵۱) برس پانچ ماہ کی تھی ۔ 
جیساکہ حضور حکیم الامت حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ:
شب معراج اعلان نبوت کے گیارہ برس پانچ ماہ کے بعد (۲۷) رجب کی آخری شب سوموار کی
 رات کو حضرت ام ہانی بنت ابی طالب کے گھر سے ہوئی،
(شان حبیب الرحمٰن صفحہ ۱۱۸)
[مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور]

واضح رہے کہ تاریخ سفر معراج میں اختلاف ہے اس لیے کہ ولادت ہی تاریخ میں اختلاف ہے
 
والله ورسولہ ﷺ اعلم باالصواب
 کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی انٹیاتھوک بازار گونڈہ یوپی