السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کی چاروں اماموں میں کسی ایک کی پیروی کرنا کیوں ضروری ہے تفصیل سے بتائیں مہربانی ہوگی.
المستفتی اکرم رضا اکراباد
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
ہاں مسائل شرعیہ پر عمل کرنے کے لئے کسی ایک امام کی معیّن تقلید ضروری ہے ورنہ وہ شریعت پر عمل کرنے والا نہیں ہوگا بلکہ اپنی نفس کی پیروی کرے گا
تفسیر روح البیان میں مذکور ہے کہ؛ قیامت کے دن ہر انسان کو اس کے امام کے ساتھ بلایا جاوے گا یوں کہا جاویگا کہ اے حنفیوں اے شافیعوں اے مالکیوں چلو تو جو جس امام کے تقلید کرتا ہے وہ انکے ساتھ جائے گا اور جس نے امام ہی نہیں پکڑا اسکو کس کے ساتھ بلایا جائے گا تو اسکے بارے میں صوفیاء کرام فرماتے ہیں کہ جس کا کوئ امام نہیں اسکا امام شیطان ہے (جاء الحق، صفحہ ۲۵)
حضرت علامہ شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ؛ ہم پر واجب ہے کہ ہم مجتہدین میں سے کسی کی تقلید کریں
اس کی تفصیل کے لئے مقالات امجدی کا مطالعہ کریں
(فتاویٰ شارح بخاری، کتاب العقائد، عقائد متعلقہ تقلید، جلد دوم صفحہ ۲۲۸)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
1 تبصرے
Masha allah
جواب دیںحذف کریں