السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ کے بارے میں اس شعر کی تشریح کیا ہوگی 
کیا دبے جس پہ حمایت کا ہو پنجہ تیرا
شیر کو خطرے میں لاتا نہیں کتا تیرا
تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی 
سائل؛ محمد مبارک حسین رضوی جھارکھنڈ 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب 
شعر، کیا دبے جس پہ حمایت کا ہو پنجہ تیرا
شیر کو خطرے میں لاتا نہیں کتا تیرا
کیا دبے کیوں ڈرے. یعنی نقصان نہ اٹھائے شکست نہ کھائے
 حمایت ،طرفداری پنجہ، ہاتھ. چنگل،، خطرے میں لاتا نہیں یعنی پرواہ نہیں کرتا، 
شرح اے قدرت و قوت والے غوث جس شخص کے اوپر آپکی حمایت اور طرفداری کا ہاتھ ہوگا کہ، خواہ وہ کمزور ہی کیوں نہ ہو کسی سے مرعوب اور مغلوب نہیں ہوگا آپ کے در کا کتا شیر نر کو خاطر میں نہیں لاتا نہایت ہی بے پرواہی سے شیر سے ٹکر لے کر غالب آجاتا ہے میرے پشت پر بھی آپ ہی کا ہاتھ ہے ہوئی مخالف میرے سامنے ہونے سے لرزتے ہیں اور کبھی بد عقیدہ ٹکرانے کی کوشش کرتا ہے تو پاش پاش ہوجاتا ہے... فیضان حدائق بخشش ،اور علماء دین شرع متین تحریر فرماتے ہیں کہ ،، 
جس کے سر پر آپ کا دست مبارک ہے وہ کسی باطل قوت سے نہیں دیتا بلکہ آپ کے دروازے کی در بانی کرنے والا کتا بھی شیر کو حقیر جانتا ہے شیر سے خائف نہیں ہوتا (سخن رضا ،صفحہ 402)
 واللہ اعلم باالصواب 
کتبہ؛ فقیر محمد امتیاز قمر امجدی 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
منجانب؛ اعلی حضرت زندہ باد گروپ