السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی نمازجنازہ کس نے پڑھائی تھی ۔ حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔
السائل؛ محمد ریحان برکاتی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت اور بعد کربلا کے واقعات تاریخ میں موجود ہیں مگر کوئی ایسی تاریخ نہیں کہ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی نماز جنازہ کن مخصوص شخص نے پڑھائی ہے ۔
البتہ تاریخ ابن جریرطبری تاریخ الاموالملوک مطبع دارالکتب العلمیہ بیروت اور البدایہ والنہایہ جلد ۸ صفحہ ۱۹۸ مکتبۃ المعارف بیروت میں صرف اتنا درج ہے ۔)
”فقتل من اصحاب الحسین اثنا وسبعون رجلا ودفن الحسین واصحابہ اھل الغاضریه من بنی اسد بعد ماقتلوابیوم ۔ اھ”
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھیوں میں بہتر افراد شہید ہونے کے ایک روز بعد مقام غاضریہ میں جو بنی اسد کے لوگ رہتے تھے انہوں نے مل کر ان حضرات کو دفن کیا ۔ (فتاوی اکرمی صفحہ ۸۱)
واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
کتبہ؛ محمد مشاہد رضا قادری گونڈوی
0 تبصرے